راجستھان کانگریس صدر سچن پائیلٹ نے اگسٹا ہلی کاپٹر کے معاملے میں کی جارہی مرکزی تفتیشی بیوروکی جانچ کا دائرہ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجستھان حکومت کے ذریعہ خریدے گئے اگسٹا ہیلی کاپٹر کی خرید کے معاملے کی بھی تفتیش کی جانی چاہیے۔
مسٹر پائیلٹ نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ 2005میں سابقہ بی جےپی حکومت نے اگسٹا ہیلی کاپٹر خریدہ تھا ،اس
کی بھی تفتیش کی جانی چاہیے کیونکہ جس کمپنی پر بے ضابطگی کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو کر رہا ہے اسی نے راجستھان میں بھی حکومت کو ہیلی کاپٹر فروخت کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ سابقہ بی جےپی حکومت نے 2008میں دوسرا اگسٹا ہیلی کاپٹر خریدنے کےلئے بھی منصوبہ بنایا تھا جس میں سات کروڑ روپے سے زیادہ دینے کی تجویز تھی لیکن الیکشن میں بی جے پی کی شکست کی وجہ سے اس پر عمل نہیں ہوپایا ۔